سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز

سعودی عرب میں اعلیٰ فوجی افسران کی ترقیاں اور تبادلے، شاہی فرمان جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد شاہی احکامات جاری کیے جن میں سب سے پہلے جوائنٹ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مطلق الازيمع کو سبکدوش کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے کے ساتھ شاہی دیوان میں مشیر کا عہدہ دے دیا گیا۔ ان کی جگہ پر میجر جنرل فہد السلمان کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر چیف آف جوائنٹ فورسز تعینات کر دیا گیا۔

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق سعودی شاہی دیوان نے شاہ سلمان کی جانب سے جاری کردہ فرمان میں بحریہ کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فہد الغفیلی کو نئی ذمہ داری سونپتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل کا عہدہ دیتے ہوئے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کے طور پر تعینات کر دیا۔

ان کی جگہ میجر جنرل محمد الغریبی کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے نیول فورسز کا چیف آف سٹاف مقرر کر دیا گیا۔

سعودی شاہی دیوان کی طرف سے اعلان کردہ شاہی احکامات کی تفصیلات میں بری افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فہد المطیر کو بھی نئی ذمہ داری سونپتے ہوئے وزارت دفاع میں مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

ان کی جگہ میجر جنرل فہد الجہنی کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر بری افواج کے چیف آف اسٹاف تعینات کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ فرمان میں سعودی کابینہ کے سیکٹریٹ میں مشیر سمیر الطبیب کی خدمات وزارت دفاع کے حوالے کر دی گئی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں