سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے متعدد شاہی فرامین جاری کیے جن میں شہزادہ ڈاکٹر عبد العزیز بن محمد بن عبد العزیز عیاف آل مقرن کو مشیر خاص مقرر کیا۔ شہزادہ عبدالعزیز بن محمد کا عہدہ وزیر کے برابر ہوگا۔
اس کے علاوہ شہزادہ عبدالعزیز کو نائب وزیر نیشنل گارڈ کا بھی عہدہ تفویض کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ شاہ سلمان نے سابق نائب وزیر نیشنل گارڈ عبد المحسن بن عبد العزیز التویجری کو اپنے منصب سے سبکدوش کر کے ایوان شاہی میں مشیر مقرر کر دیا ہے۔
شاہ سلمان نے خالد بن محمد بن عبد العزیز العبد الکریم کو سیکریٹری کابینہ مقررکیا ہے۔
شاہی فرمان میں شیہانہ بنت صالح بن عبد اللہ العزاز کو نائب سیکریٹری کابینہ کے منصب سے سبکدوش کرکے ایوان شاہی میں مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح مازن بن ترکی بن عبد اللہ السدیری کو کابینہ کونسل میں مشیر مقرر کیا گیا ہے۔
شاہی فرمان کے مطابق انجینئر سامی بن عبد اللہ مقیم کو سعودی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت اتھارٹی میں نائب سربراہ جبکہ الربدی بن فہد بن عبد العزیز کو قومی ڈیٹا ادارے کے سربراہ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
شاہ سلمان نے عبد المحسن بن سعد عبد المحسن کو نائب وزیر خزانہ، عبد العزیز بن سعود بن عبد العزیز الدحیم کو نائب وزیر تجارت، ڈاکٹر عبد اللہ بن علی بن محمد الاحمری کو نائب وزیر صنعت اور انجینئر انس بن عبد اللہ بن حمد الصلیع کو نائب وزیر سیاحت مقرر کیا ہے۔
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
کابینہ کے اجلاس میں وژن 2030 کے اہداف کے حصول کی تحسین
مشرق وسطی -
سعودی کابینہ نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں شمولیت کی منظوری دیدی
سعودی عرب کی کابینہ نے 'انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی' میں شمولیت سے متعلق معاہدے ...
مشرق وسطی -
سعودی کابینہ نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کو مسترد کردیا
سعودی کابینہ نے منگل کو غزہ کے باشندوں کی جبری بے دخلی، غزہ کی پٹی پر دوبارہ قبضے ...
بين الاقوامى