اسرائیلی فوج کی جاری کردہ اس ہینڈ آؤٹ تصویر میں 401ویں بریگیڈ کی جنگی ٹیم کے ٹینک سات مئی 2024 کو غزہ اور مصر کے درمیان رفح راہداری سے فلسطینی علاقے میں داخل ہو رہے ہیں۔ (اے ایف پی)
سرکاری ٹیلی ویژن نے جمعرات کو فوج کے ترجمان کے حوالے سے اطلاع دی کہ مصر کے آرمی چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد فتحی خلیفہ نے سکیورٹی کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کی غرض سے غزہ کی پٹی کے ساتھ ملک کی سرحد کا اچانک دورہ کیا۔