اردن بارڈر کراسنگ پر اسرائیلیوں کو قتل کرنے والے شخص کی شناخت جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مغربی کنارے اور اردن کے درمیان کنگ حسین (النبی برج) بارڈر کراسنگ پر حملے میں ملوث شخص کی شناخت کے بارے میں متعدد جھوٹی تصاویر اور افواہوں کے بعد اردن کے ایک سکیورٹی ذریعے نے العربیہ/الحد اس کی اصل شناخت کی ہے۔

ذریعے کا کہنا ہے کہ تین اسرائیلیوں کو قتل کرنے والا اردنی جسے جوابی فائرنگ میں ہلاک کردیا گیا کا نام ماہر الجازی ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ حملے کا مرتکب اردنی تھا، جسے ماہر الجازی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اس نے مزید کہا کہ وہ اردن کے جنوب میں بترا کے مشرق میں، اذرخ کے علاقے سے تعلق رکھتا ہے اور اس کی عمر 39 سال ہے۔

ٹرک میں بارود نہیں تھا

اسرائیلی حکام نے بتایا کہ حملہ آور جس ٹرک کو چلا رہا تھا وہ اس سے باہر نکلا اور پیدل چل کراس نے اسرائیلی فورسز پر گولی چلانا شروع کی۔ ٹرک میں بارود نہیں تھا۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ حملہ آور کا تعلق اردن کے بترا شہر کے مشرق میں اذرح کے علاقے سے ہے۔ اس کی عمر 39 سال تھی۔ اسرائیلی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے اس کے پاسپورٹ کی تصویر بھی جاری کی ہے۔

اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ

غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کےآغاز کے بعد اردن اور اسرائیل کی سرحد پر سکیورٹی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ اس واقعے میں اسرائیلی فوج کے نیم فوجی دستے کے اہلکار مارےگئے۔

اردنی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے اردن کے ساتھ تمام زمین راہ داریاں بند کردی ہیں۔

اردن کی سرحد پر کشیدگی کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مقبوضہ مغربی کنارے کا علاقہ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی وجہ سے بدترین کشیدگی کی لپیٹ میں ہے۔

گذشتہ برس سات اکتوبر کے بعد غرب اردن کا علاقہ تشدد اور کشیدگی کی وجہ سےکھولتے آتش فشاں کا منظر پیش کررہا ہے جہاں ایسا کوئی دن نہیں گذرتا جس میں ہلاکتیں نہ ہوں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی کارروائیوں میں غرب اردن میں گیارہ ماہ کے دوران 660 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ اس عرصے میں 23 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں