مغربی کنار اوراردن کی سرحد پر تین اسرائیلیوں کا قاتل اردنی فوج کا سابق سپاہی نکلا
اردن اور اسرائیل کے درمیان آمد ورفت کےلیے استعمال ہونے والی الکرامہ گذرگاہ اور شاہ حسین پل پر اتوار کے روز پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
اس حوالے سے ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ غرب اردن اور اردن کے درمیان سرحد پر تین اسرائیلی فوجیوں کو قتل کرنے والا اردنی فوج کا سابق فوجی تھا۔
ذریعے نے بتایا کہ جس ٹرک سے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی گی اس کا ڈرائیور سابق اردنی فوجی تھی۔
العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تین اسرائیلیوں کا قاتل اردنی فوج میں مجاز فوجی سروس کرچکا ہے۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ حملہ آور کا تعلق اردن کے بترا شہر کے مشرق میں اذرح کے علاقے سے ہے۔ اس کی عمر 39 سال تھی۔ اسرائیلی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے اس کے پاسپورٹ کی تصویر بھی جاری کی ہے۔
اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ
غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کےآغاز کے بعد اردن اور اسرائیل کی سرحد پر سکیورٹی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ اس واقعے میں اسرائیلی فوج کے نیم فوجی دستے کے اہلکار مارے گئے۔
اردنی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے اردن کے ساتھ تمام زمینی راہ داریاں بند کردی ہیں۔
اردن کی سرحد پر کشیدگی کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مقبوضہ مغربی کنارے کا علاقہ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی وجہ سے بدترین کشیدگی کی لپیٹ میں ہے۔
-
اسرائیل نے اردن کے ساتھ مغربی کنارے کی کنگ حسین کراسنگ بند کر دی
اردن اور مغربی کنارے کے درمیان کنگ حسین بارڈر کراسنگ پر ہونے والے مسلح حملے کے بعد ...
مشرق وسطی -
اقوام متحدہ کے تفتیش کار کا اسرائیل پر غزہ میں 'فاقوں کی مہم' چلانے کا الزام
شدید بین الاقوامی دباؤ کے باعث اسرائیل نے محدود غذائی رسد کی اجازت دی
مشرق وسطی -
اسرائیل کی بمباری میں غزہ کے شہری دفاع اور ایمرجنسی سروسز کے نائب سربراہ جاں بحق
اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر بمباری کا سلسلہ اتوار کے روز بھی جاری رکھا اور ڈپٹی ...
مشرق وسطی