لبنانی علاقے النبطیہ پر اسرائیلی بمباری کے بعد کا منظر

لبنان پر سمندر سے بمباری کے مناظر ۔۔۔ حزب اللہ نے مرکاوہ ٹینک تباہ کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جنوبی لبنان کے شہر النبطیہ کی بلدیہ اور گرد ونواح کے علاقوں اسرائیل کے بے در پے فضائی حملوں کے جلو میں اسرائیلی فوج نے سمندر سے کی جانے والی گولہ باری کے مناظر کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخای اردعی نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان مناظر پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے 146 ڈویژن میں شامل فوجیوں کے تعاون سے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے دسیوں اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک الگ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فوجیوں نے النبطیہ کے علاقے میں حزب اللہ کے زیر انتظام متعدد اہداف پر کئی حملے کیے ہیں۔ بیان کے مطابق ’’ان حملوں میں حزب اللہ کے زیر زمین بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔‘‘

مرکاوہ ٹینک تباہ

دوسری جانب شمالی اسرائیل کے علاقے الجلیل میں سائرن کی زور دار آواز سنائی دی گئی۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں لبنانی سرحد کی رامیا میونسپلٹی کی حدود میں اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔ بیان کے مطابق تباہ ہونے والا ٹینک مرکاوہ طرز کا تھا جس میں سوار فوجیوں کے ہلاک یا زخمی ہونے سے متعلق اطلاعات کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

ادھر اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جنوبی لبنان پر نیچی پروازیں کرتے ہوئے ساؤنڈ بیرئر عبور کیا جس سے زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں جن سے شہر میں خوف وہراس پھیل گیا۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسی دوران اسرائیلی جنگی طیاروں نے حارہ حریک پر تین حملے کئے۔ جبکہ دو دن قبل ہی امریکہ نے بیروت پر اندھا دھند اسرائیلی بمباری کی مخالفت کی تھی۔

فائر بیلٹ

بدھ کے روز النبطیہ بلدیہ پر اسرائیلی حملوں میں کم سے کم چھ افراد جاں بحق جبکہ 43 کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ اسرائیل نے انہیں علاقوں پر کئی مرتبہ حملے ہوئے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

النبطیہ صوبے کی گورنر ھویدا الترک نے بتایا ہے کہ علاقے پر اسرائیل نے گیارہ حملے کیے جس میں اے ایف پی کے مطابق النبطیہ شہر خصوصی ہدف تھا جس میں حملوں کے بعد فائر بیلٹ کی صورت حال پیدا ہو گئی۔

میونسپلٹی کی چیئرپرسن ھویدا الترک نے بتایا کہ سرحدی علاقے میں واقع النبطیہ میں بلدیہ کی مرکزی عمارت اور دیگر املاک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلدیہ کی عمارت پر حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اس حملے میں شہر کے میئر کی بھی موت ہوئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق میئر احمد خلیل بھی بمباری کا نشانہ بنے ہیں جس کی تصدیق مختلف سیکیورٹی ذرائع بھی کر رہے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ سنیچر کے روز سے النبطیہ کو دوسری مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل کے فضائی حملوں میں بلدیہ کا مرکزی شہر بھی تباہی سے دوچار ہوا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں