شام کے شمال مشرقی صوبے حسکۃ میں سات ستمبر 2022 کو سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کا ایک رکن اور ایک امریکی فوجی المالکیہ قصبے کے دیہی علاقوں میں داعش کے خلاف امریکہ کے زیرِ قیادت اتحاد کی افواج کے ساتھ مشترکہ فوجی مشق میں شریک ہیں۔ (اے ایف پی)
امریکہ مشرقی شام میں موجود رہے گا اور داعش کی بحالی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے گا: اہلکار
امریکی اہلکار کا فریقین سے اقلیتوں کے تحفظ اور بین الاقوامی اصولوں کے احترام کا مطالبہ
شرقِ اوسط کے لیے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے دفاع ڈینیئل شاپیرو نے اتوار کو بحرین کے دارالحکومت میں منامۃ ڈائیلاگ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ مشرقی شام میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گا اور داعش کو دوبارہ سر اٹھانے سے روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
شامی مسلح باغیوں کے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کا اعلان کرنے کے چند گھنٹے بعد شاپیرو نے تمام فریقوں سے شہریوں بالخصوص اقلیتوں کے تحفظ اور بین الاقوامی اصولوں کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا۔