دمشق میں امریکی سفارت خانے نے انکشاف کیا ہےکہ امریکی حکام نے دمشق میں عبوری حکام سے ملاقات کی ہے۔ سفارت خانے نے وضاحت کی کہ امریکی حکام نے ایران کو شام میں دوبارہ متحرک ہونے سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
واشنگٹن کے بیان کے مطابق انہوں نے تمام شامیوں کی مکمل نمائندگی اور ایک جامع سیاسی عمل کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ اس کے علاوہ امریکی شہریوں کے تحفظ اور شام میں لاپتہ ہونے والوں کا پتا چلانے پر بھی بات کی۔
سفارت خانے نے آج اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ امریکی حکام نے دمشق میں عبوری حکام سے ملاقات کی اور امریکی شہریوں کے تحفظ اور لاپتہ امریکیوں آسٹن ٹائس اور مجد کمالماز کا پتہ چلانے کی ضرورت پر زور دیا۔
امریکی حکام نے دمشق میں عبوری حکام سے ملاقات کی اور اس کی ضرورت پر زور دیا کہ امریکہ شام میں داعش کی سرکوبی کے لیے کام جاری رکھے گا۔
انہوں نے ’داعش‘ کے خلاف جنگ جاری رکھنے، تمام شامیوں کی مکمل نمائندگی کرنے اور ایک جامع سیاسی عمل کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔