تغطية خاصة | رئيس وزراء قطر يعلن نجاح إتمام اتفاق غزة

غزہ معاہدہ مکمل ہوگیا، اتوار سے عمل شروع ہوجائے گا: قطری وزیر اعظم

حماس پہلے مرحلے میں 33 قیدیوں کو رہا کرے گی: شیخ محمد بن عبد الرحمن کی پریس کانفرنس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے اعلان کردیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے اور غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینیوں قیدیوں کے تبادلے کا عمل آئندہ اتوار کو ہوگا۔

وزیر اعظم نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا قطر، مصر اور امریکہ کو غزہ کی پٹی کے تنازعے کے لیے دونوں فریقوں کے لیے مشترکہ ثالثی کی کوششوں کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے اور پائیدار امن کی طرف واپسی کے حوالے سے ایک معاہدے تک پہنچنے میں کامیابی ملی ہے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

قطر کے وزیراعظم نے اس بات کی تصدیق کی کہ حماس پہلے مرحلے میں 33 قیدیوں کو رہا کرے گی۔ غزہ معاہدے میں امداد کی فراہمی اور ہسپتالوں کی بحالی شامل ہے۔

شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ پہلا مرحلہ 42 دن تک جاری رہے گا جس میں جنگ بندی ہوگی اور اس میں اسرائیلی افواج کا مشرق کی طرف انخلاء بھی ہوگا۔ قطر کے وزیراعظم نے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ غزہ معاہدے پر عمل درآمد کا عزم کریں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں