حماس نے اسرائیل کی چار یرغمالی ریڈ کراس کے حوالے کر دی، 200 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

العربیہ کے نامہ نگار نے آج ہفتے کو اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج حماس کی طرف سے رہا کی گئی چار خواتین کو وصول کرے گی۔

اس سے پہلے حماس کو چار اسرائیلی خواتین فوجیوں کو ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے حوالے کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

ان چاروں خواتین کو غزہ شہر کے ایک پلیٹ فارم پر فلسطینیوں کے ایک بڑے ہجوم کے درمیان حماس کے درجنوں عسکریت پسندوں کی موجودگی میں لے جایا گیا۔

وہ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کی طرف جانے سے پہلے اپنے ہاتھ ہلاتے ہوئے مسکرا رہی تھیں۔اس کے بعد انہیں اسرائیلی افواج کے حوالے کیا جائے گا۔

حماس نے ان 200 قیدیوں کے ناموں کی فہرست شائع کی جنہیں اسرائیل رہا کرے گا۔ آج رہا ہونے والے 70 قیدیوں کو غزہ اور مغربی کنارے سے باہر بھیج دیا جائے گا۔

العربیہ کے نامہ نگار نے آج ہفتے کی صبح بتایا کہ ریڈ کراس کو غزہ میں داخل ہونے اور چار اسرائیلی زیر حراست افراد کو وصول کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ دو ہیلی کاپٹر ان کی منتقلی کی تیاری میں رعیم کیمپ پر اترے ہیں جب کہ فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ریڈ کراس کراس کی گاڑیاں فلسطینی قیدیوں کو لینے کے لیے کرم شالوم کراسنگ کی طرف جا رہی ہیں۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے تحت اسرائیل کے ساتھ تبادلہ معاہدے کی دوسری کھیپ میں ہفتے کے روز چار اسرائیلی خواتین فوجیوں کو رہا کرے گی، جس کے بدلے میں اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔

جمعہ کو حماس نے چار اسرائیلی خواتین زیر حراست افراد کے نام شائع کیے جن کی عمریں 19 سے 20 سال کے درمیان ہیں۔ قیدیوں کی رہائی کی ڈیل میں ان کی وطن واپسی متوقع ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ انھیں مذاکرات کاروں کے ذریعے "حراست میں لیے گئے افراد کے ناموں کی فہرست" موصول ہوئی ہے۔

چار اسرائیلی خواتین فوجی

ایک بیان میں فورم نے "477 دنوں کی حراست کے بعد ڈینیئل گلبوا، کرینہ ارئئیف ، لیری الباگ اور ناما لیوی کی متوقع رہائی کا خیرمقدم کیا۔"

یہ خواتین فوجی اپنی فوجی خدمات انجام دے رہی تھیں جب انہیں 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملے کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

غزہ میں نافذ جنگ بندی معاہدے کے تحت تبادلے میں رہا کیے جانے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔ اسرائیلی جیل سروس نے کہا کہ ان میں سے کچھ کو غزہ کی پٹی اور دیگر کو مقبوضہ مغربی کنارے میں واپس بھیج دیا جائے گا۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

قبل ازیں حماس کے قریبی ایک فلسطینی ذریعے نے اطلاع دی تھی کہ "القسام بریگیڈز اور مزاحمتی دھڑے ہفتے کے روز ان چار خواتین قیدیوں کو رہا کریں گے۔ انہیں ریڈ کراس کو مخصوص تاریخ اور جگہ کے بارے میں مطلع کیا جائے گا جہاں ان چار خواتین قیدیوں کو حوالے کیا جائے گا‘‘۔

جنگ بندی معاہدے کے تحت تین مرحلوں پر مشتمل معاہدے کا پہلا مرحلہ چھ ہفتے تک جاری رہے گا جس میں غزہ سے تقریباً 1,900 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 33 اسرائیلی اسیران کی واپسی ہوگی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں