mahan air

پروازوں کی بحالی سے متعلق لبنان سے بات چیت کے لیے تیار ہیں: ایران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اپنے دو طیاروں کے بحران کے بعد ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ تہران اور بیروت کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے مقصد سے لبنان کے ساتھ "تعمیری مذاکرات" کے لیے تیار ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے لبنانی ہم منصب نے دونوں ملکوں کے درمیان سول پروازوں کے مسئلے کو حل کرنے کے طریقوں کے بارے میں فون پر بات کی ۔ انہوں نے نیک نیتی کے ساتھ تعمیری بات چیت کے لیے اپنی تیاری کی تصدیق کی۔

واضح رہے اس سے قبل لبنان کے وزیر برائے تعمیرات عامہ اور ٹرانسپورٹ فائیز راسمنی نے تصدیق کی کہ حکام ایران میں موجود لبنانی شہریوں کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مڈل ایسٹ ایئر لائنز نے انہیں نکالنے کے لیے 3 طیارے بھیجنے کی کوشش کی لیکن تہران نے اجازت نہیں دی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم بغداد کے راستے لبنانیوں کی واپسی کی کوشش کر رہے ہیں۔ تہران میں لبنانی سفیر ان کی اپنے ملک واپسی کے اخراجات کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ لبنانی وزیر خارجہ نے لبنان میں ایرانی سفیر سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔

خیال رہے بیروت ہوائی اڈے کے آس پاس حزب اللہ کے وفاداروں کی طرف سے دو ایرانی طیاروں کو بیروت ہوائی اڈے پر اترنے سے روکنے کے بعد ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج کے ترجمان ادرائی نے کہا تھا کہ قدس فورس اور حزب اللہ نے گذشتہ ہفتے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے ذریعے بین الاقوامی پروازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

بیروت ہوائی اڈے کے ایک اہلکار نے وضاحت کی ہے کہ ہوائی اڈے کو وزارت تعمیرات عامہ اور نقل و حمل کی طرف سے ایرانی ماہان ایئرلائن کی بیروت کی دو پروازیں کو وصول نہ کرنے کرنے کی درخواست موصول ہوئی تھی۔ حزب اللہ اور لبنانی حکام نے بارہا ان الزامات کی تردید کی ہے کہ پارٹی نے ہوائی اڈے کو تہران سے ہتھیاروں کی نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں