سعودی عرب میں بیماری کی غیرقانونی رخصت لینے پرایک لاکھ ریال اور ایک سال قید جرمانےکی سزا
سعودی عرب میں جعلی بیماری یا بیماری کی آڑ میں غیرقانونی طریقے سے چھٹی لینے کی حوصلہ شکنی کے لیے ایک نیا ضابطہ اخلاق وضع کیا گیا ہے۔ مملکت کی وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ غیرقانونی طریقے سے بیماری کی چھٹی لینا قابل سزا جرم تصور کیا جائے گا اور ایسے شخص کو سزا دی جائے گی۔
سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے آپ نے 100 سے 150 ریال تک کی فیس کے لیے غیر قانونی طریقوں سے بیماری کی چھٹی کے دستاویزات جاری کرنے والے اکاؤنٹس کے بارے میں سن رکھا ہوگاا، جس کی وجہ سے ڈیجیٹل اسپیس میں بڑے پیمانے پر بلیک مارکیٹ موجود ہے۔ اس دھوکی دہی کا مقصد ان دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے بھی ملازم کا اپنے متعلقہ ادارے سے غیرقانونی طریقے سے چھٹی لینے میں مدد دینا ہے۔سعودی وزارت صحت کی جانب سے ایسے کھاتوں سے نمٹنے کے خلاف انتباہی مہم شروع کی ہے جو غیر قانونی طریقوں سے بیماری کی چھٹی کے اجراء کو فروغ دیتے ہیں۔ وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ یہ طرز عمل ایک جرم ہے جس کے لیے باقاعدہ سزا دی جائے گی۔
انہوں نے وضاحت کی کہ جرمانے میں وہ بھی شامل ہے جو غلط یا جعلی میڈیکل رپورٹ جاری کرتا ہے، کیونکہ جرمانہ ایک سال قید اور 100,000 ریال تک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بیماری کی چھٹی حاصل کرنے کا باقاعدہ طریقہ "صحتی " پلیٹ فارم کے ذریعے درخواست دیناہے۔ یہ پلیٹ فارم طبی رپورٹس کی چھان بین کرتا ہے۔ یہ ملازمت کے درمیان صحت کی سہولتوں کے معیار کو بڑھاتا ہے۔
وزارت صحت نے لوگوں سے ایسے جعلی اکاؤنٹس سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔ وزارت صحت نے شہریوں اور تارکین وطن پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی باضابطہ تعطیل کے لیے’صحتی‘ پلیٹ فارم سے رجوع کریں جو رپورٹس کی درستگی اور طریقہ کار کی دیانت کو یقینی بنانے کے لیے "صحیح" پلیٹ فارم پر انحصار کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔