سعودی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق مملکت ... شام میں غیرقانونی گروپوں کی جانب سے کیے گئے جرائم کی مذمت کرتی ہے، جن کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔
جمعے کی صبح جاری ہونے والے بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ سعودی عرب امن و استحکام کے تحفظ کے حوالے سے کوششوں کے سلسلے میں شامی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
دوسری جانب شام میں فوج نے ساحل کی سمت بڑے پیمانے پر فوجی کمک منتقل کر دی۔ اس کا مقصد بشار الاسد کی باقیات کے حملوں کو روکنا ہے۔
شامی فوج لاذقیہ کے دیہی علاقے میں بشار کی باقیات کا تعاقب کرنے کے لیے "شاہین" ڈرون طیارے کا استعمال کر رہی ہے۔