قطر کے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی 12 جون 2024 کو دوحہ، قطر میں امریکی وزیرِ خارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ (رائٹرز)

غزہ میں جنگ بندی کے حالیہ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے: وزیرِ اعظم قطر

حماس بحران کے دیرپا حل کے لیے تیار ہے: ترک وزیرِ خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قطر کے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے اتوار کے روز کہا ہے کہ انہوں نے جمعرات کو غزہ جنگ بندی مذاکرات میں کچھ پیش رفت دیکھی۔

حماس کے رہنماؤں نے حال ہی میں قاہرہ میں جنگ بندی مذاکرات کے لیے ثالثین سے ملاقات کی۔

ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے اپنی طرف سے اتوار کو کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں حماس سے ہونے والے مذاکرات سے ظاہر ہوا کہ یہ گروپ ایک ایسے معاہدے کے لیے زیادہ تیار ہو گا جو غزہ میں جنگ بندی سے کہیں بڑھ کر ہو اور اس کا مقصد اسرائیل کے ساتھ بحران کا دیرپا حل ہو۔

فیدان اور ترکی کے انٹیلی جنس سربراہ ابراہیم قالین نے 19 اپریل کو انقرہ میں حماس کے حکام سے جنگ بندی کی تازہ ترین کوششوں اور غزہ کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

دوحہ میں خطاب کرتے ہوئے فیدان نے کہا، ان مذاکرات سے ظاہر ہوا کہ حماس ایک ایسے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے زیادہ تیار ہو گی جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور دیگر مسائل کا بھی حل ہو۔ انہوں نے مزید کہا، اس بحران کو اسرائیل-فلسطین تنازعے کے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے موقع میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں