شاہ سلمان ریلیف : یمن میں ہیضے کی وبا سے نمٹنے کے لیے برطانوی ادارے سے معاہدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے سب سے بڑے فلاحی ادارے 'شاہ سلمان ریلیف' نے برطانوی ادارے 'کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ' کے ساتھ یمن میں ہیضے کی وبا سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے نتیجے میں تقریباً 3.5 ملین افراد کو فائدہ ہوگا۔

معاہدے کے مطابق 'شاہ سلمان ریلیف' 5 ملین ڈالر کی رقم 'ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن' کو فراہم کرے گا۔ اس رقم سے یمن میں ہیضے سے نمٹنے کے لیے ہنگامی طور پر مدد کی جائے گی۔

'ڈیبلیو ایچ او' ہیضے سے نمٹنے کے لیے بیماری کی نگرانی کرے گا۔ نیز فوری جواب کے لیے ٹیمیں اور معاملات کی دیکھ بھال کے لیے انتظام کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں 'شاہ سلمان ریلیف' انفیکشن سے بچاؤ، پانی کی صفائی، حفظان صحت میں بہتری اور ویکسینیشن مہم کے ذریعے کوششوں میں مدد کرے گی۔

خیال رہے اس 'شاہ سلمان ریلیف' اور 'ڈیبلیو ایچ او' کے درمیان یہ معاہدہ 'شاہ سلمان ریلیف' کے سپروائزر جنرل عبداللہ الربیعہ کے برطانیہ کے دورے کے دوران ہوئے۔ جبکہ دفتر خارجہ میں بین الاقوامی ترقی کی وزیر مملکت جینی چیپ مین نے دستخط کیے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں