سعودی عرب میں میڈیا ڈائیلاگ منصوبے "نبض الاعلام" کا افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی عرب میں ذرائع ابلاغ کے وزیر سلمان الدوسری نے کل اتوار کے روز ایک میڈیا ڈائیلاگ منصوبے "نبض الاعلام" کا افتتاح کر دیا۔ اس اقدام کا مقصد میڈیا کے ماہرین اور صحافیوں کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتوں کا انعقاد ہے تا کہ ایک پائے دار میڈیا پلیٹ فارم سامنے آئے جو ترقیاتی مواقع اور نئے خیالات کو اجاگر کرے، میڈیا کے شعبے میں درپیش چیلنجوں کا حل پیش کرے، اور سرکاری و نجی اداروں اور افراد کے درمیان مقامی شراکت داریاں قائم کرے۔ اس کے علاوہ، اس اقدام کا مقصد شرکاء کو علم و تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کرنا ہے، تاکہ میڈیا اور ابلاغ کے شعبوں کی ترقی میں مدد دی جا سکے۔

منصوبے میں وزیر اطلاعات اور مقامی میڈیا شخصیات کے ساتھ خصوصی اور باقاعدہ ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شامل ہے، جو پوڈکاسٹ بنانے والوں، کھیلوں اور مکالماتی پروگراموں کے میزبانوں، الیکٹرونک گیمز کے مواد کے تخلیق کاروں، خصوصی اور خبروں پر مبنی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے منتظمین، میڈیا اور کمیونیکیشن کمپنیوں کے ذمہ داران، کھیلوں کے مبصرین اور تجزیہ کاروں، یوٹیوب مواد کے تخلیق کاروں، پروڈیوسروں، ہدایت کاروں، کالم نگاروں، صحافیوں اور دیگر متعلقہ افراد کو ہدف بناتی ہے۔

پوڈکاسٹ تیار کرنے والے 30 ماہرین

آج اس سلسلے کی پہلی نشست ریاض میں "دی اسٹیج" تھیٹر کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات، میڈیا کے اعلیٰ حکام اور 30 سے زائد پوڈکاسٹ ماہرین نے شرکت کی۔

ملاقات میں میڈیا کے شعبے کے منصوبوں اور اقدامات کو اجاگر کرنے والی کئی پیش کشوں کا تعارف کرایا گیا۔ اس کے علاوہ، سعودی عرب میں پوڈکاسٹ کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس میں اہم اعداد و شمار اور جنرل اتھارٹی برائے میڈیا ریگولیشن کی فراہم کردہ خدمات کا جائزہ شامل تھا۔

وزیر سلمان الدوسری نے ملاقات کا آغاز دو نئے منصوبوں سے کیا جو سعودی میڈیا اکیڈمی کی جانب سے پوڈکاسٹ تخلیق کاروں کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں۔

پہلا منصوبہ پوڈکاسٹ کے میدان میں نئے داخل ہونے والوں کے لیے مخصوص ہے، جس میں پیشکش، تحریر و تیاری، روشنی اور صوتی انجینئرنگ میں تربیتی کورسز شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ کاروباری قیادت اور مارکیٹنگ کے موضوعات پر بھی تربیت دی جائے گی۔
دوسرا منصوبہ موجودہ پوڈکاسٹ تخلیق کاروں کے لیے ہے، جس میں مقامی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ترقیاتی پروگراموں کے ذریعے ان کی مہارتوں اور آلات کو مزید نکھارنے پر توجہ دی جائے گی.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں