الرئيس السوري أحمد الشرع خلال زيارته لباريس يوم 7 مايو (أرشيفية- فرانس برس)

شامی صدر احمد الشرع عرب لیگ سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے:ذرائع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شام کے عبوری صدر احمد الشرع عراق میں ہونے والے عرب لیگ کے آئندہ سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شامی وفد کی قیادت وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کریں گے جو عرب سربراہی اجلاس میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

"العربیہ" اور "الحدث" نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ شام کے صدر احمد الشرع ہفتے کے روز 17 مئی کو بغداد میں منعقد ہونے والے 34ویں عرب لیگ سربراہی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

ایک عرب سفارتی ذریعے نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ احمد الشرع کی شرکت پر بعض اہم عراقی سیاستدانوں جو ایران کے قریب سمجھے جاتے ہیں نے شدید تنقید کی تھی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

ذرائع نے واضح کیا کہ شامی وفد کی قیادت وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کریں گے، جو بغداد میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے عراق شامی قیادت کے ساتھ محتاط انداز میں روابط قائم کر رہا ہے، جب کہ دمشق کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات استوار ہوں۔

گذشتہ ماہ کے آخر میں عراقی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ حمید الشطری نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے دمشق کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے صدر احمد الشرع سمیت دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں سکیورٹی، تجارت اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں