دبئی، متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں 10 اکتوبر 2024 کو امارات کا ایک پولیس افسر کال سن رہا ہے۔ (رائٹرز)
اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال: دبئی پولیس نے 25 ملین ڈالرکےگلابی ہیرےکی ڈکیتی ناکام بنا دی
دبئی پولیس نے پیر کے روز کہا ہے کہ انہوں نے 25 ملین ڈالر مالیت کا ایک قیمتی گلابی ہیرا چوری ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی تین چوروں کو پکڑ لیا۔
پولیس نے متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایم (وام) کے ایک بیان میں کہا، "دبئی پولیس جنرل کمانڈ نے ایک انتہائی نایاب گلابی ہیرے کی چوری ناکام بنا دی ہے جس کی قیمت 25 ملین ڈالر ہے۔"
پولیس نے بتایا کہ ہیروں کا ایک تاجر جو یہ ہیرا یورپ سے لایا تھا، کو ایک جرائم پیشہ گروہ نے ایک ولا میں بلایا اور بہانہ کیا کہ ایک ممکنہ امیر کلائنٹ ہیرا دیکھنا چاہتا تھا۔
لیکن یہ جواہر اس وقت چوری ہو گیا جب ہیروں کا سوداگر جعلی معائنے کے لیے پہنچا، بیان میں مزید کہا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ "خصوصی اور فیلڈ ٹیموں کی کوششوں کی بدولت اور جدید ترین مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے" آٹھ گھنٹوں کے اندر ایک ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملک کا نام نہیں بتایا گیا۔
دبئی میڈیا آفس کی ویڈیو فوٹیج اور اس گروہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی گرفتاری کے بعد تینوں افراد کے چہرے دھندلے کر دیئے گئے ۔
دبئی ہیروں کی تجارت کا ایک اہم مرکز ہے۔ سخت کنٹرول اور نگرانی کے ساتھ متحدہ عرب امارات اپنی سکیورٹی اور استحکام پر فخر کا اظہار کرتا ہے۔