A Palestinian flag flies during a protest in front of the Gare du Nord railway station in Paris as part of a day of nationwide strikes and protests against the government and cuts in the next budget, with supporters of the Bloquons Tout (Let's Block Everything) movement, France, September 18, 2025. REUTERS/Benoit Tessier

10 ممالک پیر کو نیویارک کانفرنس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے: فرانس

اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کو ضم کرنا واضح ریڈ لائن ہے: دفتر فرانسیسی صدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانسیسی صدر دفتر نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ پیر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایک کانفرنس ہوگی جس میں دس ممالک، جن میں فرانس بھی شامل ہے، فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیں گے۔ ان ملکوں میں فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، بیلجیم، لکسمبرگ، پرتگال، مالٹا، انڈورا اور سان مارینو شامل ہیں۔ فرانسیسی صدر میکرون کے مشیر کے مطابق یہ اعلان باضابطہ طور پر کانفرنس میں کیا جائے گا۔

فرانس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اگر مغربی کنارے کو ضم کرنے کی طرف بڑھتا ہے تو یہ ایک واضح ریڈ لائن ہوگی اور اسے بین الاقوامی قانون کی سب سے بڑی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔ ایلیزے (فرانسیسی ایوان صدر) کے ایک عہدیدار نے کہا ہے ہم اور ہمارے شراکت دار اسرائیل سے فوری اقدامات کا مطالبہ کریں گے تاکہ فلسطینی اتھارٹی کا نظام نہ ختم نہ ہو ۔ انہوں نے کہا مستقبل کی فلسطینی ریاست کی سرحدیں سال 1967 کی بنیاد پر ہوں گی۔

میکرون نے کہا کہ اسرائیل کی حالیہ فوجی کارروائیاں اس کی ساکھ اور عالمی سطح پر تصویر کو مکمل طور پر تباہ کر رہی ہیں۔ فلسطین کو تسلیم کرنا حماس کو الگ تھلگ کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ واضح رہے 22 ستمبر کو اقوام متحدہ میں سعودی عرب اور فرانس مشترکہ طور پر فلسطین کے معاملے پر ایک سربراہی اجلاس کریں گے جہاں میکرون نے وعدہ کیا ہے کہ اس موقع پر وہ باضابطہ طور پر فلسطین کو تسلیم کریں گے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں