اسرائیل میں تل ابیب سٹاک ایکس چینج میں مارکیٹ کے اعداد و شمار والے الیکٹرانک بورڈ کے قریب ایک شخص فرش کی صفائی کر رہا ہے۔ (فائل فوٹو: رائٹرز)
غزہ جنگ کے خاتمے کی امیدیں: تل ابیب کے حصص اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
غزہ میں دو سال پرانی جنگ ختم کرنے اور بقیہ اسرائیلی قیدیوں کو وطن واپس لانے کے ٹرمپ امن منصوبے سے کافی امیدیں ہیں جن سے اتوار کو تل ابیب کے حصص کی قیمتیں ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئیں۔
گذشتہ منگل کے بعد سے مارکیٹ کے پہلے دن صبح کے آخر تک کی تجارت میں بلیو چپ تل ابیب 35 انڈیکس 1.4 فیصد بلند تھا اور وسیع تر ٹی اے-125 ایک اعشاریہ چھے فیصد زیادہ تھا۔
جمعہ کو ڈالر کے مقابلے میں شیکل 0.7 فیصد بڑھ کر تین سال کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔