مروان البرغوثی قیدیوں کے تبادلے کی فوری فہرست میں شامل نہیں : اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی رہاست نے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے سلسلے میں جن قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے ان میں فی الحال فلسطینی رہنما مروان البرغوثی کا نام شامل نہیں کیا گیا ہے۔ یہ بات اسرائیلی حکومت نے جمعرات کے روز اپنے ایک
وضاحتی بیان میں کہی ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان سے شوش بیڈروسیان سے ایک بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے مروان البرغوثی کی بھی بدلے میں رہائی کے بارے میں پوچھا تھا۔ جواب میں اسرائیلی ترجمان نے کہا مئں آپ کو اس وقت تک اور اب تک کے طے شدہ نکات کے بارے میں بتا سکتا ہوں کہ ابھی تک برغوثی کا نام رہائی پانے والے فلسطینی اسیران کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے مروان البرغوثی کا تعلق حماس سے نہیں بلکہ فتح موومنٹ سے ہے۔ لیکن حماس نے ان کی رہائی کا بھی مطالبہ کر رکھا تھا۔ کہ غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کے تبادلے میں جن فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے ان میں مروان البرغوثی کو بھی شامل کیا جائے۔ مگر اسرائیلی ان کی رہائی پر اسرائیلی ترجمان کے مطابق ابھی تک تیار نہیں ہوا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں