مغربی کنارا : اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پر فائرنگ ، ایک فلسطینی شہید متعدد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی ریاست جس نے غزہ میں جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ نئے سال کے پہلے روز بھی کارروائی جاری رکھی اور پہلے ہی روز کی گئی فائرنگ سے ایک فلسطینی کو شہید کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف فائرنگ کی کارروائی یکم دسمبر کو صبح سویرے کی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کی طرف پتھر پھینکے تھے۔ واقعے میں تین مزید فلسطینی زخمی بھی ہو گئے ہیں۔

علاوہ ازیں نابلوس کے نزدیکی علاقے میں دو فلسطینیوں کو مزید نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس واقعے کی بھی اسرائیلی فوج نے تصدیق کر دی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق صبح سویرے جس 26 سالہ فلسطینی کو اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے شہید کیا اس کا نام خطاب السرحان بتایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایک اور شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی دی گئی ہے۔

کارروائی سے پہلے اسرائیلی فوج نے نابلوس کے نزدیک لبان الشرقیہ نامی گاؤں کی نالی بندی کر دی اور گاؤں میں داخل ہونے والے تمام راستوں کو بدھ کے روز ہی بند کر دیا تھا۔

خیال رہے 7 اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں اور پناہ گزین کیمپوں میں ایک ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔ جبکہ کئی ایسے واقعات جن میں فلسطینیوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں یہودی آبادکاروں کے حملوں کی صورت بھی سامنے آئے۔

اقوام متحدہ فلسطینیوں کی ہلاکتوں اور یہودی آباد کاروں کے حملوں کی تصدیق کرتی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں