سعودی قیادت کی غزہ کے لیے فضائی بحری اور زمینی امدادی پل تیز کرنے کی ہدایت

شاہ سلمان امدادی مرکز کے ذریعے فلسطینی عوام کے لیے سعودی عوامی مہم جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے غزہ میں فلسطینی عوام تک امدادی سامان پہنچانے کے لیے فضائی بحری اور زمینی پل کو مزید مؤثر اور تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ یہ اقدام مملکت کے اس انسانی کردار کا تسلسل ہے جس کے تحت غزہ میں مشکل انسانی حالات کے دوران شہریوں کی تکالیف کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ ہدایت سعودی قیادت کے اس مستقل طرز عمل کا حصہ ہے جس کے تحت امدادی اور انسانی سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کی جاتی ہے۔ شاہی دیوان کے مشیر اور مرکز شاہ سلمان برائے امداد و انسانی خدمات کے نگرانِ اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعیز الربیعہ نے کہا کہ یہ ہدایت فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے سعودی عرب کے پختہ عزم کی عکاس ہے اور انسانی امور کے حوالے سے مملکت کے ثابت قدم مؤقف اور بحرانوں کے وقت متاثرین کی مدد میں اس کے قائدانہ کردار کو نمایاں کرتی ہے۔

ڈاکٹر الربیعہ نے واضح کیا کہ غزہ میں فلسطینی عوام کے لیے سعودی عوامی امدادی مہم مرکز شاہ سلمان برائے امداد کے ذریعے مسلسل جاری ہے۔ اس مہم کے تحت فضائی بحری اور زمینی امدادی پل چلائے جا رہے ہیں اور متعدد امدادی پروگرام نافذ کیے جا رہے ہیں جن میں غذائی سکیورٹی رہائش صحت کی خدمات پانی اور ماحولیاتی صفائی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ طبی اور لاجسٹک امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے جو بین الاقوامی اور اقوام متحدہ کی تنظیموں کے تعاون سے انجام پا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فراہم کی جانے والی امداد میں امدادی قافلے غذائی اور طبی کھیپیں اور رہائشی سامان شامل ہے۔ اس کے علاوہ فضائی راستے سے امداد کی ترسیل اور غزہ کے اندر امدادی منصوبوں پر عملدرآمد بھی کیا گیا ہے جس سے متاثرہ آبادی کی فوری ضروریات پوری کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

ڈاکٹر الربیعہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تمام کوششیں سعودی عرب اور اس کی قیادت کے اس عزم کی توثیق ہیں کہ وہ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان کے حوصلے کی حمایت کرتے ہیں اور ان کی مشکلات میں کمی کے لیے ہر ممکن انسانی اور امدادی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں