شام : کرد عہدیدار کا اسرائیل کے لیے حمایت کا اظہار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام سے تعلق رکھنے والی کرد انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے منگل کے روز یہ اعتراف کیا ہے کہ کردوں کا اسرائیل کے ساتھ رابطہ ہے اور کرد اسرائیل کی حمایت کے لیے ہر طرح سے تیار ہیں۔

کرد عہدیدار کا اسرائیل کی حمایت کا یہ اظہاریہ اس وقت سامنے آیا ہے جب شام کی سرکاری فوج اور کرد جنگجووں کے درمیان کئی دن تک جاری لڑائی کے بعد ایک سمجھوتہ طے پایا ہے۔

کرد عہدیدار نے کہا اسرائیل کے بعض مخصوص افراد کی طرف سے کردوں کے ساتھ رابطہ رہا ہے اور اگر یہ بات چیت حمایت کے حوالے سے آگے بڑھتی ہے تو اسرائیل کی حمایت کے لیے تیار ہوں گے۔

الہام احمد نے یہ بات ایک آن لائن تقریب کے دوران رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جبکہ رپورٹرز نے ان کے الفاظ کا کرد زبان سے انگریزی میں ترجمہ کیا۔

یاد رہے اسی ماہ کے شروع میں کرد جنگجووں اور شام کی سرکاری فوج کے درمیان حلب میں شروع ہونے والی لڑائی کئی روز جاری رہی۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سائر نے اس لڑائی کو شام کی فوج کی طرف سے اقلیتوں پر حملے قرار دیا اور کہا کہ یہ سنگین اور خطرناک حملے تھے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ شامی جنگجووں کی طرف سے اقلیتوں کے خلاف منظم ہلاکتوں کے لیے جبری کارروائی تھی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں