تقویم ام القریٰ کے مطابق رمضان مبارک 1447ھ کے چاند کی رؤیت کی تفصیلات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شہر حوطہ سدیر میں واقع المجمعۃ یونیورسٹی کی فلکیاتی رصد گاہ نے انکشاف کیا ہے کہ تقویم ام القریٰ کے اعتبار سے رمضان مبارک 1447ھ کا فلکیاتی ملاپ منگل 29 شعبان 1447ھ مطابق 17 فروری 2026ء کو ریاض کے وقت کے مطابق سہ پہر 3:03 بجے ہوگا۔ سعودی عرب کے متعدد مقامات پر ہلال ... سورج غروب ہونے کے صرف دو منٹ بعد غروب ہو جائے گا۔

رصد گاہ نے اپنے آفیشل "ایکس" اکاؤنٹ پر جاری بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ اس روز رمضان مبارک کے چاند کی رؤیت کی کوشش کرے گی اور اس حوالے سے سائنسی اعداد و شمار بھی پیش کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق اہم مقامات پر صورتحال درج ذیل ہوگی :

مکہ مکرمہ: سورج شام 6:20 بجے غروب ہوگا جبکہ چاند 6:23 بجے غروب ہوگا، جس کا مطلب ہے کہ چاند غروبِ آفتاب کے بعد تقریباً تین منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔

حوطہ سدیر (رصد گاہ کا مقام) : یہاں سورج شام 5:52 بجے 257 درجے پر غروب ہوگا، جبکہ چاند 5:54 بجے 256 درجے پر غروب ہوگا، یعنی یہاں چاند کا قیام صرف دو منٹ ہوگا۔

فلکیاتی پوزیشن : چاند کی اونچائی 0.5 درجہ اور اس کا زاویہِ فصل (Elongation) 1.61 درجہ ہوگا۔

رصد گاہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے مقام پر فیلڈ مانیٹرنگ کرے گی، تاہم ماہِ مبارک کے آغاز کا باقاعدہ اعلان متعلقہ حکام (سعودی سپریم کورٹ) کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں