ایران پر عائد پابندیوں کا خاتمہ کسی بھی معاہدے کا لازمی حصہ ہو گا : وزارت خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکہ کی طرف سے ایران پر عائد پابندیوں کا اٹھایا جانا کسی بھی ممکنہ جوہری معاہدے کا لازمی حصہ ہوگا۔ اس امر کا اظہار ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جنیوا میں امریکی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کے تناظر میں کیا ہے۔

ترجمان اسماعیل بقائی کی طرف سے یہ بات ایک ویڈیو بیان میں کہی گئی ہے۔ جسے ایران کے ریاستی براڈ کاسٹنگ کے ادارے پریس ٹی وی نے نشر کیا ہے۔

اس سے قبل ایرانی خبر رساں ادارے فارس نے اسماعیل بقائی کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا تھا کہ پابندیوں کا خاتمہ کسی بھی معاہدے کا لازمی جزو ہوگا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں