بحرین پر ایرانی حملوں کے دوران 86 میزائل اور 148 ڈرون مار گرائے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بحرین کی ڈیفنس فورس کی جنرل کمانڈ نے آج ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ ایرانی جارحیت کے آغاز سے اب تک اس کے فضائی دفاعی نظام نے بحرین کو نشانہ بنانے والے 86 میزائلوں اور 148 ڈرونز کو فضا ہی میں ناکارہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔ جنرل کمانڈ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ایرانی دہشت گردانہ اور ظالمانہ حملوں کی مسلسل لہروں کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح مستعد ہے۔

بحرین کی ڈیفنس فورس کی جنرل کمانڈ نے مزید کہا کہ اسے اپنے جوانوں کی اعلیٰ جنگی تیاریوں اور بیدار مغزی پر فخر ہے اور وہ بحرین کے تحفظ کے لیے اس مسلسل آپریشنل صلاحیت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

ڈیفنس فورس کی جنرل کمانڈ نے تمام شہریوں اور مقیم افراد سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور انتہائی ضرورت کے بغیر باہر نہ نکلیں۔ عوام سے گذشتہ واقعات کے تناظر میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سلامتی کی خاطر انتہائی احتیاط برتیں اور متاثرہ مقامات یا کسی بھی مشکوک شے سے مکمل طور پر دور رہیں۔ مزید برآں فوجی آپریشنز اور ملبے گرنے کے مقامات کی فوٹو گرافی سے گریز کریں اور افواہیں پھیلانے کے بجائے صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔ سرکاری میڈیا اور حکومتی انتباہات پر مسلسل نظر رکھنا نہایت ضروری ہے۔

جنرل کمانڈ نے واضح کیا کہ سویلین تنصیبات اور نجی املاک کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس طرح کے اندھادھند اور مجرمانہ حملے علاقائی امن اور سکیورٹی کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں