سعودی ولی عہد کا امیر کویت سے ٹیلی فونک رابطہ ،ایرانی حملوں کی شدید مذمت
سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کویت کے امیر شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا۔
ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان نے اس ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مملکت سعودی عرب کی طرف سے یکجہتی اور کویت کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہونے کا یقین دلایا ،انہوں نے کویت کی سرزمین پر جاری ظالمانہ ایرانی حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔
اسی دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کے بدلتے ہوئے حالات اور امن و استحکام کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔