سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف مسجد نبوی میں تلاوت قرآن کررہے ہیں
نواز شریف کی مسجد نبوی میں تلاوت کی ویڈیو وائرل ہو گئی
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حالیہ دورہ سعودی عرب کے موقع پر مسجد نبوی میں تلاوتِ قران پاک کی نئی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
معاصر عزیز ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد نواز شریف کو پاکستان کی اعلی عدالت نے نااہل قرار دے دیا تھا۔ ان کے دن رات آج کل مسجد نبوی صل اللہ علیہ والہ وسلم میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے گز ررہے ہیں۔ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سفید کپڑوں میں ملبوس، لائٹ براؤن واسکٹ اور سر پر سفید ٹوپی پہنے بہت انہماک کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت میں مصروف ہیں جبکہ ان کے ہمراہ چند قریبی ساتھی اورعقب میں سعودی سکیورٹی فورس کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
ویڈیو میں نواز شریف کے ہمراہ ان کے بڑے صاحبزادے حسین نواز بھی نظرآرہے ہیں۔ مسلم لیگی ذرائع کے مطابق محمد نواز شریف اپنا زیادہ تر وقت مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں اپنی اہلیہ کلثوم نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعاؤں اور ذکر واذکار میں مصروف رہ کر گزار رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز ان دنوں گلے کے کینسر کے باعث لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اسی بارے میں
-
احتساب عدالت سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ورانٹ گرفتاری جاری -
نواز شریف پر بیٹی اور داماد سمیت فرد جرم عائد -
سبکدوش وزیراعظم نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دوبارہ سربراہ منتخب -
بیگم کلثوم نواز شریف کے گلے میں سرطان کی تشخیص -
پاناما گیٹ کے فیصلے سے پورے ملک کو سزا دی گئی : نواز شریف -
نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دے دیا