وزیر اعظم شہباز شریف آج ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی سرکاری سطح پر آخری رسومات کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج ویسٹ منسٹر ایبے جائیں گے اور ملکہ برطانیہ کی سرکاری سطح پر منائی جانے والی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔
پیر کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آج شام امریکا روانہ ہوں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اس سے قبل اتوار کے روز وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے شاہی محل 'بکنگھم پیلس' میں شاہ چارلس سوم کی جانب سے دنیا بھر سے معززین کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کی تھی۔