ڈالر مزید 1٫79 روپے سستا ہونے کے بعد 225 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

انٹربینک ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

منگل کے روز بھی کاروبا رکے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں کمی دیکھی گئی اور ڈالر اب تک ایک روپے 79 پیسے سستا ہوا۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 225 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ۔ نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر کی اصل قیمت 200 روپے سے نیچے ہے جہاں تک اسے بتدریج لایا جائے گا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں