پولیس اہلکار مینگورہ، سوات میں سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہا ہے۔ فائل تصویر

خیبرپختونخوا میں اسکول وینز پر فائرنگ کے دو واقعات، ڈرائیور جاں بحق، چھے بچے زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقوں لوئر دیر اور سوات میں اسکول وین پر فائرنگ کے دو مختلف واقعات کے نتیجے میں ایک ڈرائیور جاں بحق اور چھے طالب علم زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق چار باغ کے علاقے گلی باغ میں اسکول وین پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہو گیا اور دو طالب علم زخمی ہو گئے۔

اس کے علاوہ لوئر دیر میں فائرنگ کے نتیجے میں سکول وین میں سوار چار بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا ہے۔

مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ان دونوں واقعات سے برات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعات علاقے کا امن خراب کرنے کی سازش ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں