چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی سے ملاقات کر رہے ہیں۔ [اردنی شاہی دیوان]

جنرل ساحر شمشاد کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستانی افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اردن کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی سے ملاقات کی۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دوطرفہ سیاسی و سفارتی اور عسکری تعاون اور موجودہ علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اردن کے شاہ عبداللہ ابن الحسین نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں اردن کا آرڈر آف دی سٹار میڈل پیش کیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں