Workers seal election papers with wax at a polling station in a school during the general election, in Islamabad, Pakistan February 8, 2024. (Reuters)
اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن معطل
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ن لیگ کے امیدوار طارق فضل چوہدری، انجم عقیل خان اور استحکام پاکستان پارٹی [آئی پی پی] کے امیدوار راجہ خرم نواز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل کر دیے۔
ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے تین حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔
عدالت نے درخواستوں کی سماعت کے دوران اسلام آباد سے تین نشستوں این اے 46، این اے 47 اور این اے 48 کے نتائج کے نوٹیفیکیشن کو معطل کر دیا۔