Photo ISPR

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر بھارتی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاک فوج کے مطابق لائن آف کنٹرول کے پر پاکستانی علاقے میں ایک بھارتی ڈرون کو مار گرایا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کے مطابق 25 فروری کو دن 12 بج کر 55 منٹ پر لائن آف کنٹرول پر پاکستانی علاقے کی جاسوسی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔

بیان کے مطابق 26 فروری کو ایل او اسی میں پاکستانی علاقے میں کواڈ کاپٹر کی باقیات مل گئیں۔

فوج کا مزید کہنا تھا کہ کواڈ کاپٹر پر بھارتی فضائیہ کی ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ یہ کواڈ کاپٹر بھارتی فضائیہ کا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں