پاکستان کی فوج نے صوبہ بلوچستان کے شہروں پشین اور قلعہ سیف اللہ میں عام انتخابات سے ایک روز قبل کے موقع پر کیے گئے بم دھماکوں کے ماسٹر مائینڈ اور داعش کے جنگجو کو جمعہ کے روز ہلاک کر دیا ہے۔ پاکستان میں عام انتخابات کے روز آٹھ فروری کو تمام تر سیکیورٹی انتظام،ات کے باوجود مجموعی طور پر دہشت گردی کے 56 واقعات ہوئے تھے۔
ان دہشت گردوں کو تعاقب کرتے ہوئے پاک فوج نے کارروائیوں کو سلسلہ جاری رکھا اور جمعہ کے روز ان بم دھماکوں میں ملوث اور ماسٹر مائینڈ داعشی جنگجو کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے اطلاعات کے شعبہ' آئی ایس پی آر' کے مطابق جنگجو کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوارن ہلاک کیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ضلع قلعہ سیف اللہ میں ایک ہائی ویلیو ٹارگیٹ موجود ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ سات فروری کو قلعہ سیف اللہ اور پشین میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث تھا اور سیکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھا۔ واضح رہے مذکورہ بم دھماکوں کے دوران 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ بم دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد صوبہ بلوچستان میں خود کش دھماکوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور صوبہ خیبر پختونخوا میں آٹھ فروری کو عام انتخابات سے پہلے دہشت گردی کے متعدد واقعات ہوئے تھے۔
-
کروڑوں پاکستانی انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں
مجموعی طور پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی 855 نشستوں پر ملک بھر میں 17 ہزار 758 ...
پاكستان -
الیکشن 2024: گوگل ڈوڈل بھی پاکستان کے رنگ میں رنگ گیا
پاکستان میں عام انتخابات کے موقع پر دُنیا کے مقبول سرچ انج گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل ...
پاكستان -
پاکستان کو انتخابات کے بعد ’انتشار اور زہرناکی‘ سے نکلنا چاہیے: آرمی چیف
جبکہ عام انتخابات کے حتمی نتائج سامنے آ رہے ہیں تو ملک کے آرمی چیف نے ہفتے کے روز ...
پاكستان