پاکستان : طالبان کے خلاف ڈرون حملے میں 11 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان میں طالبان کے خلاف ڈرون حملے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرئع کے مطابق یہ ڈرون حملہ صوبہ خیبر پختونخوا کے افغانستان کی سرحد سے جڑے علاقے میں کیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے ' اے ایف پی ' کو ہفتے کے روز بتایا ہے کہ یہ ڈرون حملہ جمعہ کے روز طالبان کے چھپنے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔

ڈرون حملے سے ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔ کافی عرصے بعد پاکستان میں ایک بار پھر ڈرون حملوں کی باز گشت سنائی دی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں