people walk next to a cultivated land on the dry riverbed of the Indus River in Hyderabad, Pakistan April 25, 2025. REUTERS

بھارت کا دریائے سندھ کے پانی میں پاکستان کا حصہ کم کرنے کے منصوبے پر غور

اپریل کے حملے کے بعد مودی نے حکام کو دریائے چناب، جہلم اور سندھ پر منصوبوں پر عمل درآمد تیز کرنے کی ہدایت کردی : رائٹرز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' نے چار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت دریائے سندھ سے نکالے جانے والے پانی کی مقدار میں اضافے کے منصوبوں پر غور کر رہا ہے جو زیریں علاقوں میں واقع پاکستانی کھیتوں کو بڑے پیمانے پر سیراب کرتا ہے۔ یہ اقدام اپریل میں ہونے والے ایک مہلک حملے کے ردعمل میں کیا جا رہا ہے جس کا الزام نئی دہلی نے اسلام آباد پر عائد کیا تھا۔

نئی دہلی نے 1960 کے سندھ طاس معاہدے میں اپنی شرکت معطل کر دی ہے۔ یہ معاہدہ دریائے سندھ کے استعمال کو منظم کرتا ہے۔ یہ اقدام اس واقعے کے فوراً بعد کیا گیا جس میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے اور جسے بھارت نے "دہشت گردی کی کارروائی" قرار دیا تھا۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

پاکستان نے اس واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کی تاہم جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اس ہفتے کے اوائل میں دہائیوں کی بدترین لڑائی ہوئی۔ پھر جنگ بندی پر اتفاق کے باوجود اس معاہدے کو دوبارہ فعال نہیں کیا گیا۔ چھ ذرائع نے ’’رائٹرز‘‘ کو بتایا کہ 22 اپریل کے حملے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حکام کو دریائے چناب، جہلم اور سندھ پر منصوبوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ تینوں آبی ذخائر دریائے سندھ کی شاخیں ہیں اور انہیں بنیادی طور پر پاکستان کے استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

دو ذرائع نے بتایا کہ زیر بحث اہم منصوبوں میں سے ایک دریائے چناب پر واقع رنبیر نہر کی لمبائی کو دگنا کر کے 120 کلومیٹر تک بڑھانا ہے جو بھارت سے گزر کر پاکستان کے اہم زرعی مرکز پنجاب کے علاقے تک جاتی ہے۔ یہ نہر معاہدے پر دستخط ہونے سے بہت پہلے انیسویں صدی میں تعمیر کی گئی تھی۔

چار ذرائع نے ان مذاکرات اور دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے جن تک ان کی رسائی تھی بتایا کہ بھارت کو آب پاشی کے لیے دریائے چناب سے محدود مقدار میں پانی نکالنے کی اجازت ہے لیکن ایک وسیع نہر، جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے کھودنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں، بھارت کو 150 کیوبک میٹر فی سیکنڈ پانی موڑنے کی اجازت دے گی جو موجودہ تقریباً 40 کیوبک میٹر سے بہت زیادہ ہے۔

رنبیر نہر کی توسیع کے حوالے سے بھارتی حکومت کے مشاورتی عمل کی تفصیلات اس سے قبل شائع نہیں کی گئیں۔ ایک ذریعے نے بتایا کہ مذاکرات گزشتہ ماہ شروع ہوئے تھے اور جنگ بندی کے بعد بھی جاری رہے۔ بھارت کی وزارتوں برائے پانی، امور خارجہ اور مودی کے دفتر نے ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اسی طرح بھارت کی بڑی ہائیڈرو الیکٹرک پاور کمپنی (این ایچ پی سی) جو دریائے سندھ پر کئی منصوبے چلا رہی ہے نے بھی ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں