وزیرِ اعظم شہباز شریف 27 جون 2025 کو اسلام آباد میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر (بائیں) کو یادگاری شیلذ پیش کر رہے ہیں۔ (پی آئی ڈی)

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کے بعد وزیرِ اعظم کی ثنا میر سے ملاقات

امید ہے کہ وہ نئے ٹیلنٹ کی پرورش میں کردار ادا کریں گی: شہباز شریف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جمعہ کو پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر سے ملاقات کی اور انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔

میر اس ماہ آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی اولین خاتون کرکٹر بن گئیں۔ انہیں ہندوستان کے ایم ایس دھونی، انگلینڈ کی سارہ ٹیلر، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور گرایم سمتھ، آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن اور نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری کے ہمراہ اس اعزاز سے نوازا گیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے میر کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ان کی قیادت میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور اسے تمام دنیا میں شہرت ملی۔

شریف کے دفتر کے مطابق انہوں نے کہا، "حکومت کھیلوں کے ہر شعبے میں قابلیت کی بنیاد پر صلاحیتوں کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ کرکٹ سمیت کھیلوں کے ہر شعبے میں مرد اور خواتین کو یکساں مواقع اور سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "امید ہے آپ اپنے تجربے سے کرکٹ میں نئے افراد کو تربیت فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کریں گی۔"

میر نے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ورلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن اور آئی سی سی میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں کرکٹ بالخصوص خواتین کی کرکٹ کے مزید فروغ کے لیے تجاویز دیں۔

پاکستان میں خواتین کی کرکٹ کی اولین کھلاڑیوں میں سے ایک ثنا میر نے 2005 سے 2019 تک قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔ وہ مجموعی طور پر آٹھویں پاکستانی اور عالمی سطح پر صرف 15 ویں خاتون ہیں جنہیں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 151 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی پاکستانی خاتون کا ریکارڈ اپنے نام کیا اور 100 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں نمائندگی کرنے والی اولین ایشیائی خاتون تھیں۔ 2018 میں انہوں نے آئی سی سی کی ایک روزہ کرکٹ کی باؤلنگ رینکنگ میں سرِفہرست ہونے والی اولین پاکستانی خاتون کا اعزاز حاصل کیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں