.

سستی کار کو مہنگے داموں خریدنے کی پیشکش پر مالک پریشان

گولڈن نمبر کی حامل 98’ ماڈل کی کار سعودی شہری کو دوست نے تحفہ دی تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کسی بھی پرانی گاڑی کے مالک کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اس کی ٹوٹی پھوٹی گاڑی کو کوئی شخص اچھے داموں خرید لے، مگر سعودی عرب میں مقیم ایک مصری شہری ھشام الببلی کا معاملہ الٹ ہے۔ ھشام کی پرانے ماڈل کی کار کی نمبر پلیٹ اس کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے۔ اس نمبر پلیٹ کے عوض کار کے مالک کو تین ملین ریال کی خطیر رقم مل رہی ہے لیکن وہ اپنی بارہ ہزار ریال کی کار فروخت کرنے پر تیار نہیں ہے۔

ھشام الببلی نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو اپنی حکایت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے ایک دوست نے تین سال قبل 1998ء ماڈل کی ایک کار تحفے میں دی تھی۔ اس کار کی موجودہ مالیت بارہ ہزار ریال سے زیادہ نہیں ہے لیکن کار کا گولڈن نمبر پلیٹ"1SSS" صاحب ثروت لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ وہ جب بھی اس کار پر باہر نکلتا ہے تو لوگ راستے میں اسے روک لیتے ہیں اور کار کی فروخت کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ھشام ببلی نے بتایا کہ ایک شخص اسے بہترین کار اور دو لاکھ ریال بھی دینا چاہتا ہے لیکن وہ اپنے دوست کے تحفے کو فروخت نہیں کرنا چاتا ہے۔ ھشام کا کہنا ہے کہ میری کار گو کہ پرانی اور کم قیمت ہے مگراس کا نمبرپلیٹ میرے خاندان کے نام کے انگریزی حروف کی عکاسی کرتا ہے۔ اس لیے میں اسے کسی قیمت پر فروخت نہیں کروں گا۔

ببلی نے بتایا کہ لوگوں کی جانب سے مسلسل پریشان کیے جانے کے باعث اب وہ اپنی کار پر باہر نہیں نکلتا بلکہ ٹیکسی کرائے پرلے لیتا ہے کیونکہ راستےمیں کار دیکھ کر لوگ اسے پریشان کرتے ہیں اور کار فروخت کرنے کا تقاضا کرتے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ میرے لیے کار قیمت کی کوئی حیثیت نہیں۔ جس دوست نے یہ کار مجھے تحفے میں دی ہے اس کے ساتھ میرا سولہ سالہ رفاقت کا تعلق ہے اور میں اپنے دوست کے خلوص کو ٹھکرا نہیں سکتا۔