مصر:جامعہ الازہر نے فلم ''نوح'' کو خلاف اسلام قراردے دیا
حکام سے 28 مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ
مصر کی تارِیخی دانش گاہ جامعہ الازہر نے پیراماؤنٹ پکچرز کی نئی آنے والی فلم نوح کو دکھانے کے خلاف فتویٰ جاری کیا ہے اور حضرت نوح علیہ السلام کے کردار کو فلمی انداز میں پیش کرنے کو خلاف اسلام قراردے دیا ہے۔
جامعہ الازہر کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ''اللہ کے انبیاء،رسولوں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے کرداروں کو فلموں اور فلمی انداز میں پیش کرنا خلافِ اسلام ہے''۔
بیان میں اس کی مزید وضاحت کی گئی ہے کہ ''اس طرح کی پروڈکشنز عقیدے کے منافی اور اسلامی شریعت کے بنیادی اصولوں کے بھی خلاف ہیں۔ان سے لوگوں کے جذبات برانگیختہ ہوتے ہیں۔اس لیے جامعہ الازہر حضرت نوح علیہ السلام کے بارے میں آنے والی فلم کی ممانعت کا اعلان کرتی ہے''۔
اس نے مزید کہا ہے کہ''فلم میں حضرت نوح علیہ السلام کا ذاتی کردار پیش کیا گیا ہے۔اس طرح کسی نبی کا کردار پیش کرنا اسلامی شریعت میں ممنوع ہے اور یہ آئین میں وضع کردہ اسلامی قانون کے اصولوں کی بھی واضح خلاف ورزی ہے۔اس لیے الازہر مصری حکام پر زوردیتی ہے کہ وہ اس فلم پر پابندی لگادیں''۔
یہ فلم 28 مارچ کو ریلیز کی جارہی ہے۔اس سے پہلے مصر کی متعدد مسلم شخصیات نے حال ہی میں اس فلم پر کڑی تنقید کی ہے۔سلفی کال کے رکن شیخ سامح عبدالحمید نے بدھ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ پیغمروں کے کردار کو فن کے انداز میں پیش کرنا ایک جرم ہے۔اس طرح ان کے کرداروں پر تنقید کا دروازہ کھل جائے گا۔اداکار کبھی پیغمبروں کے کردار اور انداز کی ہوبہو نقالی یا تقلید نہیں کرسکتے ہیں''۔
فلم نوح کے ہدایت کار ڈیرن آرونفسکی ہیں اور اس میں آسکرایوارڈ جیتنے والے اداکار رسل کرو،جینیفر کونیلی ،انتھونی ہوپکنز نے کردار ادا کیا ہے۔اس میں حضرت نوح علیہ السلام کی حیات مبارکہ اور طوفان نوح کے واقعات کو فلم بند کیا گیا ہے اور حضرت نوح اپنے خاندان کو طوفان سے بچاتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔
عرب دنیا میں اس سے پہلے 2004ء میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں بنائی گئی فلم ''خدا کا بیٹا'' بھی دکھائی جا چکی ہے لیکن تب عرب دنیا اور خاص طور پر مشرق وسطیٰ کے حالات اور تھے۔اب عرب بہاریہ تحریکوں کے بعد صورت حال اور لوگوں کے رویوں میں جوہری تبدیلی رونما ہوچکی ہے اور اس کے پیش نظر تجزیہ کاروں کے نزدیک فلم کے خلاف سخت ردعمل کا امکان ہے۔
-
امریکی کامیڈین اور پروڈیوسر''طالبان'' پر فلم بنائیں گی
ٹینا فے نے صحافیہ کیم بارکر کی یادداشتوں پر مبنی کتاب کا انتخاب کر لیا
ایڈیٹر کی پسند -
12 ایئرز اے سلیو نے بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ جیت لیا
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ کیٹ نے اپنے نام کیا
بين الاقوامى -
گوگل، یو ٹیوب سے اسلام مخالف فلم ہٹائے: امریکی عدالت
فیصلہ امریکی اداکارہ سنڈی لی گارسیا کی درخواست پر کیا گیا
ایڈیٹر کی پسند -
فلسطینی فلم ''عمر'' کے لیے دبئی عالمی فلمی میلے میں دو ایوارڈز
مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی سے انسانیت سوز سلوک پر مبنی فلم
ایڈیٹر کی پسند -
العربیہ یواے ای میں اخوان المسلمون سے متعلق فلم نشر کرے گا
دستاویزی فلم میں اخوانی کارکنوں کے اعترافی بیانات اور دستاویزات شامل ہیں
بين الاقوامى -
توہین رسالت پر مبنی فلم بنانیوالے کی جمعرات کو رہائی
نکولا باسیلی کوبنک فراڈ کیس میں ایک سال قید ہوئی تھی
بين الاقوامى