''عربوں کو ماریں'':ایرانی ویب سائٹ کی عرب مخالف نئی گیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

الیکٹرانک گیمز بنانے میں مہارت رکھنے والی ایک ایرانی ویب سائٹ نے ایک نئی عرب مخالف گیم جاری کی ہے۔اس کا نام ''عرب کو ماریں اور ان کی توہین کریں'' ہے اور یہ فری ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

عربوں کے خلاف منافرت پر مبنی یہ گیم تیار اور جاری کرنے والی ویب سائٹ مبینہ طور پر ایرانی سائٹس کو ریگولیٹ کرنے والے مرکز کے ہاں رجسٹر ہے۔یہ مرکز ایران کی وزارتِ ثقافت اور رہ نمائی سے وابستہ ہے۔

اس ویب سائٹ نے اپنا تعارف یہ کرایا ہے کہ وہ انٹرٹینمنٹ کی سائٹ ہے اور وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے قواعد وضوابط کے تحت کام کرتی ہے۔اس نے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ اسلامی قوانین کی خلاف ورزی پر مبنی کسی بھی مواد کو ہٹا دے گی۔

ایرانی ویب سائٹ کی جاری کردہ یہ گیم دو حصوں پر مشتمل ہے۔پہلے حصے کا نام "عربوں کو کھلائیں'' اور دوسرے حصے کا نام ''عربوں کو ماریں'' ہے۔اس میں خلیجی عربوں کے حوالے شامل کیے گئے ہیں۔

بہت سے اہوازی عربوں نے سوشل میڈیا پر اس گیم پر تبصرہ کرتے ہوئے اس کو نسل پرستانہ قرار دیا ہے حالانکہ اس میں عربوں کا مضحکہ اڑایا گیا ہے۔واضح رہے کہ اہوازی عربوں کو ایران اپنا قانونی شہری قرار دیتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں