تیونس کا وہ شہر جہاں لوگ "زمین کے اندر" سکونت پذیر ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

تیونس کے شہر مطماطہ کے زیادہ تر باسی اب بھی اپنے زیر زمین گھروں میں رہائش پذیر رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اگرچہ یہ گھر زمانے کے عوامل کے سامنے اپنا وجود باقی رکھنے میں ڈٹے ہوئے ہیں تاہم روایتی ماحول اور سادہ زندگی کے دل دادہ لوگوں کے اس مشہور شہر کی آبادی میں حالیہ دہائیوں کے دوران کمی آئی ہے۔

مطماطہ شہر تیونس کے جنوب مشرقی صوبے قابس میں واقع ہے۔ یہاں کی آبادی کی اکثریت نسلی طور پر "امازیغیوں" پر مشتمل ہے۔ اس شہر کو ریت کی چٹانوں کے دامن میں کھود کر بنائے گئے گھروں کے سبب شہرت حاصل ہے۔

علاقے کے لوگوں نے مخفی رہنے کی غرض سے اپنے گھر زیر زمین تعمیر کیے۔ اس کے علاوہ اس طرح وہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور موسم کے سخت حالات سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

اگرچہ مطماطہ شہر کے بعض لوگوں نے اپنے گھروں کو زمین کے اوپر موجود گھروں سے بدلنے پر بھی توجہ دی ہے تاہم لوگوں کی اکثریت اس روایتی اور سادہ ماحول میں باقی رہنے کو ترجیح دیتی ہے۔

علاقے میں آںے والے سیاحوں کے لیے یہ گھر اور ان کا ماحول بہت پرکشش ثابت ہوتا ہے اور وہ اس کو انفرادیت کا حامل قرار دیتے ہیں۔ بالخصوص علاقے کے غار اور گھر جو تصوراتی خلائی علاقوں سے مشابہت رکھتے ہیں۔

اس حوالے سے دل چسپ امر یہ ہے کہ 1970ء میں Satrs War فلم کی عکس بندی مطماطہ شہر میں بھی ہوئی جس نے اس شہر کی شہرت میں اضافہ کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size