مناسکِ حج کے پہلے روز عازمین منی کی جانب رواں دواں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں آج 8 ذوالحجہ اور مناسکِ حج کا پہلا روز ہے۔ اس موقع پر تمام عازمینِ حج مِنی کا رخ کر رہے ہیں جہاں وہ "یومِ ترویہ" گزا ریں گے۔ اس کے بعد کل جمعرات کو فجر کے بعد سے عازمین میدان عرفات کی طرف روانہ ہوں گے جہاں وہ حج کا رکن اعظم ادا کریں گے۔

سعودی حکام نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ بیس لاکھ سے زیادہ عازمین رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے پہنچے ہیں۔ اس موقع پر ریاست کے متعلقہ مختلف سکیورٹی اداروں کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں تا کہ عازمین حج کی سلامتی اور ان کی جانب سے سہولت کے ساتھ مناسک کی ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

سعودی وزارت داخلہ کے سکیورٹی ترجمان نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا 4 لاکھ سے زیادہ عازمین کو حج کا اجازت نامہ حاصل نہ کرنے کے سبب ان کے ملکوں کو واپس لوٹا دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق عازمین حج میں "50%" نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی زیارت کر لی جب کہ دیگر 50% مناسک حج کے بعد مسجد نبوی کا رخ کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں