حج وعمرہ

"کرونا ویکسین کورس مکمل کرنے والوں کو عمرہ ادائی کا اجازت نامہ جاری ہو گا"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزارت حج وعمرہ کے ایک عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر مملکت کی حکیمانہ قیادت حرمین شریفین کی زیارت کا عزم رکھنے والوں اور ان کی خدمت پر مامور اہلکاروں کی صحت اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

رمضان کی مبارک ساعتوں میں زیادہ سے زیادہ فرزندان توحید کو عبادت کا موقع فراہم کرنے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسجد حرام میں نماز ادائی کے لیے مزید جگہ مختص کرتے ہوئے کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisement

اس مقصد کے لیے:

پہلے مرحلے پر یکم رمضان المبارک 1442ھجری سے مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں عمرہ اور نمازوں کی ادائی کے لیے پرمٹوں کا اجرا شروع کیا جا رہا ہے۔

’’توکلنا‘‘ ایپ کی روشنی میں عمرہ اور حرمین شریفین میں نماز وتراویح کے خواہش مند افراد کے لیے ضروری ہے کہ انھوں نے ویکسی نیشن کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہوں، یا پھر پہلی خوراک لگوائے دو ہفتوں کی مدت گذر چکی ہو، یا پھر کرونا میں مبتلا شخص صحت مند ہو چکا ہو اور اس میں بیماری کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہو چکی ہو۔

اے اللہ! انسانیت کو کرونا کی وبا سے نجات عطا فرما
اے اللہ! انسانیت کو کرونا کی وبا سے نجات عطا فرما

دوم: رمضان کے دوران عمرہ، نمازوں اور زیارت حرمین شریفین کی بکنگ ’’اعتمرنا‘‘ اور ’’توکلنا‘‘ اپیلی کیشنز کے ذریعے ہو گی۔ اس مقصد کے لیے زائر خود اپنی سہولت کے مطابق دیے گئے اوقات کا انتخاب کر سکتا ہے تاہم اجازت نامہ کا اجرا مسجد میں حفاظتی تدابیر کی روشنی میں مخصوص کردہ جگہ میں گنجائش کی صورت میں ہی جاری کیا جائے گا۔

سوئم: اجازت ناموں کی معیاد کی جانچ بھی عازم عمرہ یا نمازی کی ’’توکلنا‘‘ ایپلی کیشن کے ذریعے کی جائے گی۔

وزارت کے عہدیدار نے یہ بات زور دے کر کہی کہ رمضان کے دوران عمرہ اور نمازوں کے لیے حرمین شریفین میں داخلے کے اجازت نامے صرف ’’اعتمرنا‘‘ اور ’’توکلنا‘‘ اپیلی کیشنز کے ذریعے ہی جاری ہوں گے، عازمین اس ضمن میں جعلی ایجنٹوں اور ویب سائٹس سے خبردار رہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں