حج وعمرہ فورس میں شامل سعودی فوجی خواتین موسم رمضان میں پہلی مرتبہ کندھے سے کندھا ملائے حرم مکی میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔اس سال باقاعدہ تربیت یافتہ 80 خواتین معتمرین کی فوج کے درمیان اور حرم کے دروازوں پر سکیورٹی اور اژدحام کو منظم کرنے ایسے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
سکیورٹی اہلکار غیداء بکر نے العربیہ کے نامہ نگار کو بتایا کہ مسجد حرام آنے والی خواتین کی سکیورٹی میں معاونت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ ہم انتظامی امور میں بھی مدد کرتی ہیں، ان میں مسجد حرام، مطاف اور توسیعی کمپلیکس کے مختلف حصوں میں خواتین کے انبوہ کو کنڑول کرنا شامل ہے۔ ہم احتیاطی تدابیر کے ذریعے مسجد حرام کا قصد کرنے والی خواتین کی مدد کرتی ہیں۔
خواتین فوجی مسجد حرام کے صحن، نماز کی جگہ اور راہداریوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی کے علاوہ اپنی ہم جنس نمازیوں اور معتمرات کی انسانی بنیادوں پر مدد کرتی ہیں۔
الریاض سے تعلق رکھنے والی سکیورٹی اہلکار منیٰ الزھرانی نے بتایا کہ میں نے باقاعدہ فوجی تربیت حاصل کر رہی ہے۔ میں آج اللہ کے مہمانوں کی خدمت پر مامور ہوں۔
حج وعمرہ فورس میں شامل سعودی خواتین سکیورٹی اہلکار موسم رمضان میں پہلی مرتبہ کندھے سے کندھا ملائے حرم مکی میں خدمات انجام دے رہی ہیں ۔۔۔ العربیہ کے سلطان السلیمی کی حرم مکہ سے خصوصی ویڈیو رپورٹ دیکھیےhttps://t.co/6Sai92aSyb pic.twitter.com/fhUVtsWxE2
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) April 21, 2021
ھدیل نامی سکیورٹی اہلکار نے العربیہ کو بتاییا کہ ہم ہر قسم کے سکیورٹی معاملات سے نپٹتی ہیں۔ صحت سے متعلق سماجی فاصلہ اور ماسک جیسی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد اور مانیٹرنگ بھی ہماری ڈیوٹی میں شامل ہے۔
قانون سازی کے بعد فوج سمیت مختلف سرکاری اور نجی شعبوں میں خواتین کو ملازمت کے مواقع انہیں بااختیار بنانے کی سمت اہم قدم ہے، خواتین کی سکیورٹی شعبے میں دلچسپی قابل دید ہے۔