مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ کے خطیبوں کا طلبا پر کرونا ویکسین لگوانے پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں اسکول کھلنے اور تعلیمی وتدریسی سرگرمیوں کی بحالی کے ایک ہفتے بعد مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ کے آئمہ اور خطبا نے طلبا وطالبات پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا ویکسین لگوانے کے عمل میں پہل کریں اور اس حوالے سے کسی قسم کی تاخیر کا مظاہرہ نہ کریں۔

مسجد حرام کے امام اور خطیب عبداللہ الجھنی نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ پروٹوکول، حفاظتی تدابیر، صحت کی شرائط اور ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کریں تاکہ طلبا اور طالبات کو اسکولوں میں تعلیم کے حصول کے لیے محفوظ موقع مل سکے۔

ادھر مسجد نبویﷺ کے خطیب عبداللہ البعیجان نے اپنے جمعہ کےخطبہ میں طلبا پر زور دیا کہ وہ جسمانی قوت مدافعت کو یقینی بنانے کے لیے کرونا ویکسین ضروری لگوائیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے 19 اگست کو اسکول کھولنے کے اعلان کے ساتھ طلبا کی واپسی کے لیے یہ شرط رکھی تھی کہ 12سال یا س سے زیادہ عمر کے طلبا کے لیے کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا ضروری ہیں۔

سعودی عرب کے وزیر تعلیم حمد آل الشیخ نے کہا تھا کہ یونیورسٹیوں، ٹیکنیکل اداروں، مڈل اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا اور طالبات کے لیے کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا ضروری ہیں۔ ویکسین سے نجی اور غیر ملکی اداروں کے طلبا بھی مستثنیٰ نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں