مراکش میں غیر معمولی برفباری ، حاملہ خاتون کو ہیلی کاپٹر میں ہسپتال لے جانا پڑا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

مراکش کی فضائی حدود میں ایک غیر معمولی صورتحال پیش آگئی جہاں کچھ علاقوں میں شدید برف باری ہوئی۔ برفباری سے ان علاقوں میں آبادی الگ تھلگ ہو کر رہ گئی۔ ان علاقوں میں سے ایک میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ایک خاتون کو اس ماحول میں برف کے درمیان بچے کی پیدائش کا درد شروع ہوگیا۔ اس صورتحال میں سڑکیں بند تھیں اور خاتون کہیں نہیں جا سکتی تھی۔ خاتون کی حالت نازک تھی ۔ آخر کار حکام کو مداخلت کرنا پڑی اور خاتون کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اتوار کو مراکش کی وزارت صحت نے اطلاع دی کہ ایک خاتون کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے برف سے محصور علاقے ’’تیدیلی‘‘ میں گول چکر "اودید" سے ’’ورزازات ‘‘ شہر کے ’’سیدی حساین ‘‘ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مراکش میں غیر معمولی برفیاری
مراکش میں غیر معمولی برفیاری

ذرائع نے بتایا کہ رائل آرمڈ فورسز کے ہیلی کاپٹر پر سوار حاملہ خاتون کو ’’ ورزازات‘‘ ایئرپورٹ پر پہنچنے کے فوراً بعد ایک ایمبولینس کے ذریعے ’’سیدی حساین‘‘ ریجنل ہسپتال کے آپریٹنگ روم میں لے جایا گیا ۔ ہسپتال میں عملہ پہلے سے خاتون کے پہنچنے کا منتظر تھا۔

ذرائع نے واضح کیا کہ ورزازات کے صحت اور سماجی تحفظ ادارہ کے وفد نے اپنے مختلف انسانی اور لاجسٹک وسائل کو متحرک کیا تاکہ تمام خطوں میں متاثرہ ہنگامی صورت حال میں پریشان لوگوں کی دیکھ بھال کی جا سکے۔ خراب موسم کے نتیجے میں علاقے میں شدید برفباری ہوئی ہے۔

تصویروں اور ویڈیو کلپس میں ’’ورزازات ‘‘ کے مضافات میں واقع دیہات کو دو میٹر تک برف میں ڈوبے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ علاقے میں ایسے غیر معمولی مناظر اس سے قبل نصف صدی میں بھی نہیں دیکھے گئے۔

مراکش کی رائل افواج نے برف کے بیچوں بیچ الگ تھلگ آبادی کو خوراک اور راشن کے سامان کی امداد فراہم کرنے کے لیے ایک فضائی پل کو محفوظ بنایا۔ طبی ٹیموں نے بیمار مریضوں کے لیے امداد فراہم کی اور حاملہ خواتین کو قریبی ہسپتالوں میں پہنچایا تاکہ بہترین طریقے سے ڈلیوری کو یقینی بنایا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں