عراق پر امریکی حملے کے 20 سال، تصاویر میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

20مارچ 2003 کو امریکی اور اتحادی افواج نے صدام حسین کی حکومت کو گرانے اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تلاش کے مشن پر عراق پر حملہ کیا تھا مگر 20 سال طویل ہو جانے والے اس تنازعے نے کئی انسانی المیوں کو جنم دیا۔ عراق پر امریکی حملے کی 20 ویں برسی پر، یہ تصاویر جنگ کی کہانی بیان کرتی ہیں۔

8 مارچ 2003 کو واشنگٹن میں ہزاروں افراد عراق پر ممکنہ حملے کے خلاف وائٹ ہاؤس کی طرف مارچ کرتے ہوئے۔ دنیا بھر میں ایسے کئی احتجاج کئے گئے تھے۔(ایسوسی ایٹڈ پریس)

8 مارچ 2003 کو واشنگٹن میں ہزاروں افراد عراق پر ممکنہ حملے کے خلاف وائٹ ہاؤس کی طرف مارچ کرتے ہوئے(ایسوسی ایٹڈ پریس)
8 مارچ 2003 کو واشنگٹن میں ہزاروں افراد عراق پر ممکنہ حملے کے خلاف وائٹ ہاؤس کی طرف مارچ کرتے ہوئے(ایسوسی ایٹڈ پریس)

بغداد پر امریکا کے ‌فضائی حملوں کے بعد 21 مارچ 2003 کو صدارتی محل کمپاؤنڈ سے آگ کے شعلے اور دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس حملے میں شہر کے اور مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ (رمزی حیدر، اے ایف پی)

بغداد پر امریکا کے ‌فضائی حملوں کے بعد 21 مارچ 2003 کو صدارتی محل کمپاؤنڈ سے آگ کے شعلے اور دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے (رمزی حیدر، اے ایف پی)
بغداد پر امریکا کے ‌فضائی حملوں کے بعد 21 مارچ 2003 کو صدارتی محل کمپاؤنڈ سے آگ کے شعلے اور دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے (رمزی حیدر، اے ایف پی)

21 مارچ 2003 کو عراق پر پیش رفت سے پہلے گییس ماسک پہنے امریکی میرین جن کا تعلق دوسری بٹالین سے تھا۔ (ایرک فیفربرگ ، اے ایف پی)

عراق پر پیش رفت سے پہلے گییس ماسک پہنے امریکی میرین (ایرک فیفربرگ ، اے ایف پی)
عراق پر پیش رفت سے پہلے گییس ماسک پہنے امریکی میرین (ایرک فیفربرگ ، اے ایف پی)

ایک عراقی شہری، رزاق کاظم الخفاج الحلہ، بابلیون میں اپنی والدہ کی میت پر ماتم کناں ہے۔ یکم اپریل 2003 کو الخفاج کی کار حیدریہ سے بابلیون نقل مکانی کرتے ہوئے اتحادی فوج کے فضائی حملوں کا نشانہ بنی جس سے خاندان کے 15 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 6 پچے بھی شامل تھے۔ ان حملوں میں کل 33 شہری ہلاک اور 310 زخمی ہوئے تھے۔(کریم صاحب ، اے ایف پی)

عراقی شہری، رزاق کاظم الخفاج الحلہ، بابلیون میں اپنی والدہ کی میت پر ماتم کناں ہے(کریم صاحب ، اے ایف پی)
عراقی شہری، رزاق کاظم الخفاج الحلہ، بابلیون میں اپنی والدہ کی میت پر ماتم کناں ہے(کریم صاحب ، اے ایف پی)

بغداد، 9 اپریل 2003 ، امریکی فوجی صدام حسین کا مجسمہ گرانے سے پہلے اس کا چہرہ امریکی پرچم سے ڈھانپ رہا ہے۔ (جیروم ڈیلی، اے پی)

امریکی فوجی صدام حسین کا مجسمہ گرانے سے پہلے اس کا چہرہ امریکی پرچم سے ڈھانپ رہا ہے۔ (جیروم ڈیلی، اے پی)
امریکی فوجی صدام حسین کا مجسمہ گرانے سے پہلے اس کا چہرہ امریکی پرچم سے ڈھانپ رہا ہے۔ (جیروم ڈیلی، اے پی)

29 اگست 2004 کو نیویارک میں ہزاروں افراد ایک اینٹی بش احتجاج کے دوران عراق میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کے علامتی تابوت اٹھا کر شریک ہوئے۔ (ٹوڈ پلٹ، یو ایس اے ٹو ڈے)

 نیویارک میں ہزاروں افراد ایک اینٹی بش احتجاج کے دوران عراق میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کے علامتی تابوت اٹھا کر شریک ہوئے۔ (ٹوڈ پلٹ، یو ایس اے ٹو ڈے)
نیویارک میں ہزاروں افراد ایک اینٹی بش احتجاج کے دوران عراق میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کے علامتی تابوت اٹھا کر شریک ہوئے۔ (ٹوڈ پلٹ، یو ایس اے ٹو ڈے)

27 مئی 2007 ، آرلنگٹن میں فوجیوں کے لیے مخصوص قبرستان میں، امریکی شہری میری مکف عراق میں ہلاک ہونے والے اپنے منگیتر سارجنٹ جیمز ریگن کی قبر پر نوحہ کناں ہے جو اسی سال فروری میں عراق میں ایک بارودی دھماکے میں ہلاک ہوا تھا۔ (جان مور ، گیٹی امیجز)

 امریکی شہری میری مکف عراق میں ہلاک ہونے والے اپنے منگیتر سارجنٹ جیمز ریگن کی قبر پر نوحہ کناں ہے
امریکی شہری میری مکف عراق میں ہلاک ہونے والے اپنے منگیتر سارجنٹ جیمز ریگن کی قبر پر نوحہ کناں ہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں