مٹھائی کب کھائیں کہ شوگر نہ بڑھے؟ ماہرین کی رہنمائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

رات کے کھانے کے بعد میٹھا کھانا بہت سے لوگوں کی روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے، مگر جدید تحقیقات بتاتی ہیں کہ مٹھائی صرف کیا کھاتے ہیں یہ ہی اہم نہیں، بلکہ کب کھاتے ہیں یہ بھی اتنا ہی معنی رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق میٹھا کھانے کا وقت خون میں شوگر کے اتار چڑھاؤ، جسمانی توانائی اور دیر تک سیر رہنے کے احساس پر نمایاں اثر ڈال سکتا ہے، جس سے ایک سادہ سی عادت صحت کے لیے فائدہ مند یا نقصان دہ بن سکتی ہے۔

تحقیقات کے مطابق اگر مٹھائی دن میں پہلےمثلاً دوپہر کے کھانے کے بعد یا شام کے وقت کھائی جائے، تو اس سے خون میں شوگر کا اضافہ رات کو کھانے کے بعد لینے کے مقابلے میں کم ہو سکتا ہے۔ یہ بات صحت سے متعلق ویب سائٹ ویری ویل ہیلتھ (VeryWellHealth) کے ماہرین کی ایک رپورٹ میں بیان کی گئی ہے۔

اس کی وجہ جسم کا حیاتیاتی نظامِ وقت (سرکیڈین ردھم) یا ’’باڈی کلاک‘‘ ہے۔ دن کے اوقات میں جسم کی انسولین کے لیے حساسیت زیادہ ہوتی ہے، یعنی جسم شوگر کو بہتر انداز میں سنبھال سکتا ہے۔ جیسے جیسے دن گزرتا ہے، یہ حساسیت کم ہوتی جاتی ہے، جس سے خون میں گلوکوز کے زیادہ بڑھنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

ایک تحقیق میں دیکھا گیا کہ جن خواتین نے رات کے کھانے کے بعد میٹھی اسنیک لی، ان کے خون میں شوگر کا اضافہ ان خواتین کے مقابلے میں زیادہ تھا، جنہوں نے اتنی ہی مقدار شام کے وقت لی تھی بلکہ اس کا اثر اگلی صبح تک برقرار رہا۔تاہم وقت ہی واحد عامل نہیں۔ مٹھائی سے پہلے آپ کیا کھاتے ہیں، یہ بھی جسم کے ردِعمل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ مٹھائی متوازن کھانے کے بعد کھائیں جس میں شامل ہوں:

پروٹین (جیسے مرغی، مچھلی، انڈے، دہی یا توفو)

فائبر سے بھرپور سبزیاں

مناسب مقدار میں صحت مند چکنائی

ایسی غذا ہاضمے کو سست کرتی ہے، جس سے شوگر آہستہ آہستہ خون میں شامل ہوتی ہے اور اچانک اضافہ کم ہو جاتا ہے۔اس کے برعکس، خالی پیٹ یا الگ اسنیک کے طور پر مٹھائی کھانے سے خون میں شوگر تیزی سے بڑھ سکتی ہے، جس کے بعد جلد تھکن یا دوبارہ بھوک محسوس ہو سکتی ہے۔

مٹھائی کی قسم بھی فرق ڈالتی ہے:

تمام مٹھائیاں شوگر پر ایک جیسا اثر نہیں ڈالتی۔ کم گلیسیمک انڈیکس والی یا وہ مٹھیاں جن میں فائبر، چکنائی یا پروٹین موجود ہو، خون کی شوگر کے لیے نسبتاً بہتر ہوتی ہیں۔نسبتاً بہتر انتخاب میں شامل ہیں:

بغیر چینی والا دہی، بیریز اور گریاں

تھوڑی سی ڈارک چاکلیٹ کے ساتھ مکس

ڈ نٹسچیا کی کھیر (چیا پڈنگ)

پھل کے ساتھ مونگ پھلی یا بادام کا مکھن ۔

جبکہ زیادہ چینی اور سفید آٹے سے بنی پراسیسڈ مٹھائیاں، خاص طور پر شام یا رات میں، شوگر میں تیز اضافہ کرنے کا زیادہ سبب بنتی ہیں۔

یہ بھی یاد رکھیں کہ ہر شخص کا جسم مختلف انداز میں ردِعمل دیتا ہے۔ عمر، نیند کا معیار، جسمانی سرگرمی اور مجموعی میٹابولک صحت یہ عوامل اثر انداز ہوتے ہیں۔ اسی طرح رات کے کھانے اور سونے کے درمیان زیادہ وقفہ رکھنا بھی شام کے وقت شوگر بڑھنے کے اثر کو کم کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔

اگر آپ محسوس کریں کہ رات کو مٹھائی کھانے سے تھکن یا جلد بھوک لگتی ہے، تو بہتر ہے اسے دن میں پہلے کھانے کی کوشش کریں یا متوازن کھانے کا حصہ بنا لیں، مکمل طور پر ترک کرنے کے بجائے۔

مٹھائی سے مکمل پرہیز ضروری نہیں، لیکن صحیح وقت اور درست طریقے سے کھانے سے آپ اسے بغیر غیر ضروری شوگر کے اتار چڑھاؤ کے لطف سے کھا سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں